فائل فوٹو
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
آج(اتوار ) کو لاہور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں یکساں نظام تعلیم کویقینی بنانے پر زور دیا تاکہ ملک میں تفریق کا احساس کا خاتمہ ہو۔
وزیر قانون نے ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک صلاحیتوںسے مالا مال ہے اور پاکستانی دنیابھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔