Sunday, 12 May 2024, 12:14:06 am
وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
April 28, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ توانائی اورترقی کے لئے عالمی اشتراک کے حوالے سے ریاض میں آج ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے دوروزہ خصوصی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔

وزیراعظم عالمی صحت، مالیاتی نظام ، انفارمیشن ٹیکنالوجی جامع ترقی ، علاقائی تعاون اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔اس موقع پرمختلف عالمی رہنمائوں، عالمی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے وزیراعظم کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔