Wednesday, 08 May 2024, 07:22:36 pm
وزیراعلی خیبرپختونخواکی صوبے میں چارنئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی ہدایت
June 28, 2022

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے چار نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پشاور میں نئے میڈیکل کالجز کے قیام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے پندرہ دن کے اندر چارسدہ، بونیر، ہری پور اور مانسہرہ کے اضلاع میں غیر استعمال شدہ سرکاری عمارتوں میں میڈیکل کالجز کے قیام کے حوالے سے رپورٹ طلب کی۔میڈیکل کالجز کے قیام کو ان علاقوں کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔