Sunday, 12 May 2024, 06:02:21 am
ایک ہفتہ دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں شروع ہورہی ہے
April 28, 2024

انسداد پولیو کی ایک ہفتہ دورانیے کی قومی مہم سندھ کے پچیس اورخیبرپختونخوا کے تیرہ اضلاع میں کل سے شروع ہوگی۔کراچی میں انسداد پولیو کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے اوراس مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً اَسی لاکھ بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔خیبرپختونخواکے ہنگامی مرکزکے مطابق پولیومہم کے دوران اٹھائیس لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیںگے اوراس مقصد کیلئے اکیس ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔