Saturday, 27 April 2024, 03:22:27 pm
پاکستان اورایران کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پراتفاق
March 28, 2024

پاکستان اور ایران نے خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے رجحانات کو کم کرنے کے لئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام اور منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر پروفیسر احسن اقبال کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں طے پایا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے نوسوکلومیٹر مشترکہ زمینی اور سمندری سرحد پر غور کرتے ہوئے تجارتی راستوں کے ذریعے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے چاہ بہار بندرگاہ کو زاہدان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے ایران کے عزم کا اظہار کیا جس سے ممکنہ طور پر روس اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ رابطے بڑھیں گے۔