Saturday, 27 April 2024, 02:56:36 pm
وزیرتعلیم کا پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور
March 28, 2024

تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کراچی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواندگی کے جامع پروگراموں کے ذریعے شہریوں میں مساوات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تمام شعبوں میں عصرحاضر میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم اور ناخواندگی دونوں سے نمٹنے کے لئے ترقی پسند تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔