Saturday, 27 April 2024, 07:37:53 pm
وزیراعظم کی بجلی چوری میں ملوث افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت
March 28, 2024

وزاعظم شہباز شریف نے بجلی کی چوری اور اس کی سہولت کاری میں ملوث افسروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کو اسلام آباد میں بجلی چوری کو روکنے کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال بجلی چوری جیسے مسائل کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مکمل منصوبہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔