Tuesday, 03 December 2024, 05:36:20 pm
 
اسرائیل اور حماس کا غزہ میں جنگ بندی میں توسیع پر اظہار آمادگی
November 27, 2023

اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع پرآمادگی کااظہارکیا ہے ۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان EILON LEVY نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کو غزہ میں پچاس مزید قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں توسیع کیلئے اسرائیلی رضامندی سے آگاہ کردیاگیا ہے ۔

فریقین نے رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ۔

ادھر قطر، مصر ، امریکہ ، یورپی یونین اور سپین نے غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی ہفتہ وار اخباری بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے دیگر فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔