Saturday, 17 October 2026, 09:36:03 pm
 
پنجاب حکومت کا صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ
October 27, 2025

پنجاب حکومت نے صوبے کی پینسٹھ ہزار مساجد کے آئمہ کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج لاہور میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت آئمہ کرام کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں مالی معاونت فراہم کرے گی۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ نے پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کی منظوری بھی دی اور غیرقانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔