Tuesday, 07 May 2024, 07:01:17 pm
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سکول کی زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کا سخت نوٹس لے لیا
June 27, 2022

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے دیر زیریں میں ایک سکول کی زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔محمود خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی طلبہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولت فراہم کرے۔واضح رہے کہ ضلع دیر زیریں میں آج صبح سکول کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔