Monday, 20 May 2024, 03:45:10 am
وزیرمنصوبہ بندی اورچینی نائب وزیرخارجہ کا سی پیک پیشرفت کا جائزہ
May 08, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج(بدھ) بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ Sun Wei Dong سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی Reallignmentاور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔