Monday, 20 May 2024, 11:46:44 pm
برطانیہ کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں میں تعاون کی فراہمی کا اعادہ
May 09, 2024

برطانیہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں میں تعاون کی فراہمی کا اعادہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے مہنگائی کی شرح میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی سمیت معاشی استحکام کے لئے حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے نجکاری سرکاری ملکیتی اداروں کی تعمیر نو ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن برآمدات میں اضافے کے اقدامات اور توانائی کے شعبے میں کلیدی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔