پاکستان اور امریکہ نے سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی رابطے بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس بات کا اظہار امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرلMichael Erik Kurilla اور بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے درمیان راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر علاقائی سلامتی کے امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے مشترکہ فوجی تربیت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کے دورے پر آئے امریکی عہدیدار نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔