Friday, 26 June 2026, 02:41:42 pm
 
وینزویلا میں زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد188 ہوگئی
June 26, 2026

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر ایک سو اٹھاسی ہوگئی ہے، جبکہ پندرہ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی اہلکار دارالحکومت کراکس اور ریاست لا گوائیرا میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق علاقے میں زلزلے کے باعث ایک سو سے زیادہ عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔