Friday, 26 April 2024, 08:52:32 am

مزید خبریں

 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر بدترین مظالم کی مذمت
June 26, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر بدترین مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی جانب سے آ ج تشدد سے متاثرہ افراد کی حمایت کے عالمی دن پر بین الاقوامی تنظیموں کو لکھے گئے خط میں زور دیا گیا ہے کہ عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشدد بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔