Saturday, 27 April 2024, 08:24:46 am

مزید خبریں

 
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت تشدد کو ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کررہا ہے
June 26, 2022

فائل فوٹو کے ایم ایس

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت تشدد کو ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کررہا ہے۔ آج کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب دنیا بھر میں تشدد کے متاثرین سے یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج تشدد کو کشمیریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور علاقے پر اپنے غیرقانونی قبضے کو طول دینے کیلئے استعمال کررہی ہے۔ رپورٹ میں اس امر پر افسوس کا اظہارکیا گیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں تشدد کے مختلف طریقے اپنا رہا ہے جن میں بجلی کے جھٹکے دینا، تشدد اور صنفی ہراساں کرنا شامل ہے۔