Monday, 02 December 2024, 07:49:19 pm
 
وزیراعظم کی ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی تحسین
May 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی وحشیانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ناروے کے وزیراعظم JONAS SAHR سٹور کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے اسرائیل کو غزہ اور رفاہ میں وحشیانہ کارروائیاں بند کرنے کا حکم دینے کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

ناروے اور پاکستان دونوں کا پختہ یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت پر مبنی دو ریاستی حل کی کوششیں مشرق وسطی میں تنازعے کے دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔