قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے لندن میں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل STEPHEN TWIGGسے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بانی رکن کے طور پر پاکستان دولت مشترکہ کے بنیادی اقدار کا مکمل حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں موجودہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی منظر نامے میں اپنا کردار بڑھانے کیلئے دولت مشترکہ میں کافی صلاحیت موجود ہے۔سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن نے ایک اہم شراکت دار ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔