Tuesday, 07 May 2024, 03:42:21 am
اسحاق ڈار نے علامہ اقبال کو جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے روشن خالی کا مینار قرار دیا
April 26, 2024

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ڈاکٹر محمد اقبال کو جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لئے روشن خیا لی کا مینار قرار دیا ہے۔وہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آبادمیں علامہ اقبال کونسل کے زیراہتمام ''بیاد اقبال'' کی تقریب میں مہمان خصوصی شریک تھے۔وزیر خارجہ نے سماجی انصاف کے لئے علامہ اقبال کے غیرمتزلزل عزم اور فلسفہ خودی کے پیغام کی تعریف کی جو لوگوں کے لئے بدستور مشعل راہ ہے۔