Sunday, 19 May 2024, 05:42:10 pm
صدرمملکت سرکاری دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے
May 06, 2024

صدر آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔

صدر کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریںگے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیںگے۔