وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک پُرامن ملک بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے آج(پیر) نارووال میں امن اور ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی خوشحالی کا انحصار امن و استحکام پر ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو کسی بھی نفرت اور اشتعال انگیزی سے محفوظ رکھنے پر زور دیا۔