Thursday, 26 December 2024, 09:36:14 pm
 
پاکستان متوازن خلائی پالیسی کے لئے کام کررہاہے،ڈاکٹر عمرسیف
October 25, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے وزیرڈاکٹر عمرسیف نے کہاہے کہ پاکستان متوازن خلائی پالیسی کے لئے کام کررہاہے۔ انہوں نے اسلا م آباد میں خلا کے بارے میں پاکستان کی قومی پالیسی کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خلائی پالیسی ہمارے قومی مفادات کی محافظ ہوگی اور ہمیں نجی شعبے میں ہونے والی تیز ترین ترقی سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گی۔اجلاس میں سپارکو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اورسٹرٹیجک پلانز ڈویژنز کے حکام نے پاکستان کی قومی خلائی پالیسی کوحتمی شکل دینے پرتفصیلی غورکیا۔