Friday, 26 April 2024, 01:39:01 pm
سوڈان:مسلح افواج نے وزیراعظم عبداللہ کو گھر میں نظر بند کرکے متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا
October 25, 2021

سوڈان میں آج صبح سویرے مسلح افواج نے وزیراعظم عبداللہ Hamdok کوگھر میں نظربند اور سوڈان کی سول قیادت کے متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے جانے والوں میں زیادہ تر کابینہ کے ارکان ، حکومت نواز سیاسی جماعت کے ارکان کی بڑی تعداد اور حکمران خود مختار کونسل کا ایک رکن شامل ہے۔ فوج نے دارالحکومت خرطوم کا انتظام سنبھال لیا ہے اور شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے خرطوم کے ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ادھر، سوڈان کے جمہوریت نواز بڑے گروپوں نے اپنے کارکنوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی فوجی بغاوت کے خلاف مزاحمت کریں۔