سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی اور علاقے میں مزید امداد کے داخلے کے لئے کوششیں کررہاہے۔
لکسمبرگ میں پہلے اعلی سطح کے یورپی یونین گلف کوآپریشن کونسل سیکورٹی فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک جنگ بندی کے مطالبے اور انسانی بنیاد پر امداد کی رسائی کی حمایت کریں گے۔