Sunday, 26 July 2026, 02:57:22 am
 

مزید خبریں

 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
July 25, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سندھ اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، مری اور مظفرآباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میںمطلع جزوی طورپر ابر آلودرہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور پشاور اٹھائیس

کراچی انتیس

کوئٹہ چوبیس

گلگت انیس

مری سولہ

اور مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اوربارش کا امکان ہے، جبکہ سری نگر، لیہہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں بیس، جموں چھبیس، لیہہ نو اور پلوامہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔