Friday, 26 April 2024, 10:37:43 pm

مزید خبریں

 
بھارتی حکومت ہٹ دھرمی ترک کرکے اپنی کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرے:فاروق عبداللہ
June 25, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کرتے ہوئے اپنی کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرے کیونکہ امن طاقت سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے ضلع بڈگام میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور خصوصاً کشمیر کی وادی میں لوگ بھارت کی منفی کشمیر پالیسی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ دو ہزار انیس کے بعد بھارت کی طرف سے اختیار کی گئی کشمیر پالیسی میں مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں رہی کیونکہ اس نے اگست دو ہزار انیس میں خطے کی آئینی اور تاریخی حیثیت کی انفرادیت ختم کر کے کشمیر کو ضم کرنے کے لئے یکطرفہ اور غیر قانونی مذموم اقدامات کئے۔