Thursday, 26 December 2024, 08:26:36 pm
 
پاکستان سپر لیگ 9: آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندر کا پشاور زلمی سے ہوگا
February 25, 2024

پاکستان سپرلیگ میں آج ملتان میں دن دو بجے ملتان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا جبکہ شام سات بجے لاہور میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہونگے۔اس سے پہلے رات لاہور میں پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دووکٹوں سے ہرا دیا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔جواب میں کراچی کنگز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 33گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے۔