بھارت میں کسانوں کا ''دلی چلو مارچ '' سیکورٹی فورسز کی متعدد پابندیوں کے باوجود دارالحکومت کی جانب بڑھ رہاہے۔
بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق کسانوں نے اعلان کیاہے کہ آج کسانوں کے مسائل سے متعلق کئی سیمینار ہوں گے۔کسانوں نے یہ احتجاج اپنی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کے حصول کی ضمانت، زرعی قرضوں کی معافی اور دیگرمطالبات تسلیم کرانے کے لئے مودی حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے شروع کیاہے۔