Tuesday, 03 December 2024, 04:28:49 pm
 
صدرکا گلگت بلتستان میں انسانی اور قدرتی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر زور
January 25, 2024

صدرڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان میں انسانی اور قدرتی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ہے۔انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان کونسل کے منتخب ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران علاقے کی پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر نے علاقے کی موجودہ صورتحال اور اسے درپیش مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں زراعت اور کاشتکاری کے شعبوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے وفد کو گلگت بلتستان کے لوگوں کو درپیش مسائل متعلقہ فورمز تک پہنچانے کا بھی یقین دلایا۔