محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوااور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباداور مظفرآباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈلاہور چودہکراچی اکیسپشاور نوکوئٹہ اور مری پانچاورگلگت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںکشمیر میں LEH، بارہ مولہ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود،سرد رہنے جبکہ جموں میں خشک رہنے کاامکان ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر ،پلوامہ اور بارہ مولہ دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ،Leh منفی چارجبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔