اقتصادی اموراوراسٹیبلشمنٹ ڈویژنِ کے وزیر احد چیمہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے واضح مدتِ تکمیل اور ادارے کی صلاحیت کے جائزے پر مبنی عملی کاروباری منصوبے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مالی طور پر مستحکم بنانا اہم ترجیح ہے۔
احد چیمہ نے کہاکہ این ایچ اے کو مالی طور پر پائیداراور مضبوط بنانے کیلئے تجارتی، معاشی اور سماجی لحاظ سے قابلِ عمل منصوبوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔