خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کےعوام نے ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے پشاور میں جنوبی وزیر ستان کی تحصیل شکائی کے پینتالیس رکنی جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور ان کے احساس محرومی کاخاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
حاجی غلام علی نے یقین دلایا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کے اجرا کےلئے بلدیاتی نمائندوں کو رقوم جاری کرے گی۔
جرگے نے گورنر کو تعلیمی سہولتوں کے فقدان ،صحت، نادرا دفاتر کے قیام اور توانائی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔