Tuesday, 03 December 2024, 03:51:44 pm
 
سری لنکا کی 43پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی یقین دہانی
May 24, 2024

سری لنکا نے تینتالیس پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا یقین دلایا ہے ۔

یہ یقین دہانی سری لنکا کے ہائی کمشنر ریٹائرڈ ایڈ مرل روندرا چندرا نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کرائی ۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کایقین دلایا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرسری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے انتظامات چند روز میں مکمل کرلیے جائیںگے۔وزیرداخلہ نے کہا پاک سری لنکا تعلقات گزشتہ سات دہائیوں سے مضبوط تر ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے ۔