Sunday, 15 December 2024, 12:13:55 am
 
عالمی عدالت انصاف رفاہ پر اسرائیلی حملے روکنے سے متعلق جنوبی افریقہ کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی
May 24, 2024

عالمی عدالت انصاف رفاہ پر اسرائیلی حملے روکنے سے متعلق جنوبی افریقہ کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی۔عالمی عدالت انصاف نے اس سے پہلے جنوری میں عبوری حکم دیا تھا جن میں اسرائیل کو غزہ میں انسانی مصائب و مشکلات میں کمی لانے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم جنوبی افریقہ نے گزشتہ ہفتے کی سماعت میں عالمی عدالت انصاف کو اضافی اقدامات اٹھانے کی درخواست کی تھی تاکہ رفاہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جاسکے جہاں دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی باشندوں نے پناہ لے رکھی ہے۔