Monday, 02 December 2024, 06:21:17 pm
 
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی فوری روکنے کا حکم
May 24, 2024

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے محصور علاقے کے شہر رفاہ میں فوجی حملے فوری طور پر بند کر دے۔

جنوبی افریقہ کی عرضداشت پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔

عدالت کا آج کا فیصلہ اس بڑے مقدمے کا حصہ ہے جو جنوبی افریقہ نے دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت ہے اور ملکوں کے درمیان تنازعات پر اس کے فیصلوں پر عملدرآمد قانوناً لازمی ہے لیکن وہ اپنے احکامات نافذ نہیں کر سکتی۔رفاہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن سے نو لاکھ سے زائد فلسطینی پہلے ہی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جن کے پاس کوئی خوراک، پانی اور ادویات اور رہنے کے لئے جگہ نہیں ہے۔اسرائیلی ٹینک اور فوجیوں نے رفاہ کے جنوب مشرقی علاقے میں اندر تک پیش قدمی کی ہے اور زیادہ آبادی والے مغربی علاقے کے قریب ہیں۔