قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے تمام ممبرز کے پاس برابر اختیارات ہوں گے، تمام کمیٹی ممبرز مل کر فیصلے کریں گے، چیئرمین کی ٹیم سلیکشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض،محمد یوسف،عبدالرزاق اور اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔