Friday, 27 December 2024, 04:53:39 am
 
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
December 23, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج (پیر) کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈانڈیکس میں تین ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہنڈرڈ انڈیکس جوگزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ایک لاکھ نوہزار پانچ سو تیرہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا آج کاروبار کے دوران ایک لاکھ بارہ ہزار چھ سو چھ پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کاروباری برادری کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔