آج مائونٹ مانگنوئی میں پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک سو پندرہ رنز سے ہرادیا ۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسوبیس رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم سولہ اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو پانچ رنز پر آوٹ ہوگئی ۔
نیوزی لینڈ کوسیریز میں اب تین ایک سے برتری حاصل ہوگئی ہے ۔