آج(جمعہ) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سپیکر سبطین خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے سپیکر نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ آپ عوام کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ نون نے وزیر اعلیٰ کیلئے مریم نواز کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ میاں اسلم اقبال پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں اور سُنی اتحاد کے امیدوارہیں۔