Thursday, 26 December 2024, 04:19:42 pm
 
غزہ اورلبنان پرتازہ اسرائیلی حملوں میں ایک سوپینتیس افرادشہید ہوگئے
November 22, 2024

غزہ اورلبنان پرتازہ اسرائیلی حملوں میں ایک سوپینتیس افرادشہیدہوگئے

تفصیلات کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں مزیداٹھاسی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے باعث اب تک چوالیس ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانبTyre اور لبنان کے مشرقی ضلعBaalbekمیں شدید اسرائیلی بمباری کے باعث کم ازکم سینتالیس افرادشہیدہوگئے ہیں۔

غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم ازکم تین ہزار پانچ سو تراسی افراد شہید اور پندرہ ہزاردوسوچوالیس زخمی ہو چکے ہیں۔