چار میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہو گا، دونوں ٹیمیں رات ساڑھے 10 بجے میدان میں اتریں گی، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔