Saturday, 27 April 2024, 04:48:53 am
سعودی ولی عہد کا یوکرین،روس تنازعہ کے سیاسی حل کی تلاش کیلئے حمایت کا اعادہ
September 21, 2022

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کے روس کے ساتھ تنازعے کاسیاسی حل تلاش کرنے کی تمام عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنکی کے خصوصی نمائندے سے جدہ میں ملاقات کرتے ہوئے ولی عہد نے کہاکہ ان کا ملک یوکرین جنگ کے نتیجے میں پیداہونے والے مسائل میں کمی کی کوششوں میں مدد جاری رکھے گا ۔