Friday, 26 April 2024, 11:39:39 am

مزید خبریں

 
بھارت غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرکےعلاقائی امن کوخطرے میں ڈال رہاہے:حریت کانفرنس
September 21, 2022

آج امن کا عالمی دن منائے جانے کے موقع پر امن پسند کشمیریوں کےلئے امن ایک خواب ہے جو گزشتہ 75 سالوں سے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

 جعلی مقابلے ، ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی گرفتاریاں اورا ٓزادی پسند رہنماوں کی گھروں میں نظربندی امن کا عالمی دن منانے پر ان کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

ادھر، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں عبدالاحدپارا، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، ڈاکٹر Musaib اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر سے جاری الگ الگ بیانات میں کشمیری سیاسی قیدیوں کو مسلسل غیرقانونی حراست میں رکھنے کی شدید مذمت کی۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کے ذریعے علاقائی امن کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔