Sunday, 06 October 2024, 11:39:33 am
 
پاکستان کا ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور
April 21, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان نے ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ دوہزارتیس تک پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے توانائی، ٹرانسپورٹ، ہائوسنگ، مواصلات اورصنعتی و زرعی پیداوار اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میںوسائل کی اشد ضرورت ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اکثرترقی پذیرملکوں میںبنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کیلئے سرکاری وسائل دستیاب نہیں ہیں اور وہ نجی سرمایہ کاری کے لئے بھی عدم توجہی کا شکارہیں۔