اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے نارووال میں ضمنی انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر کارکن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے ذریعے ضمنی انتخابات جیتنے کے لئے تشدد اور قتل و غارت گری پر اتر آئی ہے۔
وفاقی وزیر نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔