Saturday, 21 December 2024, 09:58:23 pm
 
ہزاروں کشمیریوں کا جیلوں میں بند ہونا بھارتی امن کے دعوے کو جھوٹا ثابت کرتا ہے ،فاروق عبداللہ
February 21, 2024

نیشنل کانفرنس کے صدر فارو ق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کا جیلوں میں بند ہونا بھارتی امن کے دعوے کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔

سرینگر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قابض حکام پرزور دیا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کریں اور انہیں بھارت کی جیلوں سے رہا کرے اور انہیں پرامن طریقے سے رہنے کی اجازت دے۔