بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جانب جانے والی قومی شاہراہ پر اپنے حقوق کے تحفظ کےلئے احتجاج کرنے والے کسانوں کو منتشر کرنے کی غرض سے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
کسانوں نے مودی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی پر دارالحکومت کی جانب مارچ دوبارہ شروع کیا۔
اس دوران کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کئے۔
زیادہ تر کسان پنجاب اورہریانہ کے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنی فصلوں کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔