آزاد کشمیر میں باغ ونٹر یوتھ گالا ایک شاندار رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
نجی تعلیمی اداروں، آرمی سکول اور دینی مدارس کے سینکڑوں طلباء نے دوڑوں، گولہ اندازی ، لمبی چھلانگ اور نیزہ بازی جیسے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
پاک فوج کی طرف سے طبی اشیاء کے سٹال ، اطلاعات کے ترسیلی آلات اورہتھیار نمائش میں رکھے گئے تھے جنہوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل رہی۔
مقامی افراد نے گالا کے انعقاد پر سول انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقاریب منعقد کی جاتی رہیں گی۔