پاکستان اور تاجکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کے درمیان مفاہمت دوشنبے میں ہونیوالی ملاقات میں طے پائی۔
نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور اقتصادی انضمام کے فروغ کیلئے تاجکستان کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، روابط، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور آبی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔