Wednesday, 15 January 2025, 10:54:28 am
 
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نتیجہ خیز کوششیں کرے،سردار عتیق
July 20, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ جموں و کشمیرکے تنازعے کے حل کے لئے نتیجہ خیز کوششیںکرے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی بھارتی تسلط سے نجات حاصل کرنے کے لئے عالمی طاقتوں کی حمایت کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور کشمیری پاکستانی قوم کا بے حد احترام کرتے ہیں۔